کورنگی میں سیوریج سسٹم فوری طور پر درست کرنے کامطالبہ

130

کراچی(پ ر)زمان ٹائون کورنگی جو کہ کورنگی لانڈھی کا پوش علاقہ ہے۔مون سون کی بارشوں کے بعد زمان ٹاون کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے بدبو تعفن سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور لوگوں کا زندہ رہنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ماجد شیخ نے واٹر بورڈ کے ایم ڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ زمان ٹاون کورنگی کی تباہ حالی کا فوری طور پر نوٹس لیں ۔