جج اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی عابدہ راجا کے شوہر میں ہاتھا پائی

374

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجا کے شوہر چودھری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج میں ہاتھا پائی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس چودھری خرم کو اپنے ساتھ تھانے لے گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں KA 004 اور AOB992 کی نمبر پلیٹ والی 2 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے درمیان کراسنگ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ KA 004 کی نمبر پلیٹ والی گاڑی تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجا کے شوہر چودھری خرم چلارہے تھے جبکہ دوسری گاڑی AOB992 کو ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر ڈرائیو کررہے تھے۔دفتر خارجہ کی عمارت کے سامنے واقع پیٹرول پمپ پر دونوں گاڑیاں پہنچیں تو چودھری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج کو تھپڑ مارے جس پر ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اپنے ساتھ چودھری خرم کو پولیس اسٹیشن لے گئے۔