انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس کا لاپتا افراد کمیشن کی کارکردگی پر تحفظات

259

اسلام آباد (صباح نیوز)انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے قومی کمیشن کی کارکردگی پر تحفظا ت کا اظہار کردیا ،سربراہ کمیشن کی مدت کو آج ختم ہورہی جس میں توسیع نہ کرنے کی سفارش کردی ۔مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت کو تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز متاثرین کے گروپوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت ،ایک ایسے نئے قانونی کمیشن کی ضرورت کے بارے میں مشاورت کرنا چاہیے جو بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہو ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ذمے داران کو سزا دینے سے متعلق متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کو یقینی طور پر موثر نہیں سمجھا گیا ۔ آئی سی جے نے متعلقہ ماہرین کی مدد سے حال ہیں میں بریفنگ پیپر جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لاپتا ہونے والے افراد سے متعلق تحقیقات کمیشن متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے یہ کمیشن صحیح طور پر کام نہیں کر رہا ہے۔آئی سی جے نے بریفنگ پیپر میں کہا ، گمشدگیوں سے متعلق انکوائری کمیشن جبری متاثرین اور ان کے پیاروں کی گمشدگیوں کے ذمے داران احتساب کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔