علامہ ضمیر اختردل کا دورہ پڑنے سے انتقا ل کر گئے‘گورنرسندھ کااظہار افسوس

237

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نامور خطیب علامہ ڈاکٹر سید ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ قریبی رفقا کا بتانا ہے کہ علامہ ضمیر اختر نقوی کو رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔علامہ ضمیر اختر کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب شہدائے کربلا امام بارگاہ انچولی سوسائٹی بلاک 20 میں ادا اور تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گی ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورگورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ ضمیر اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلیے دعا کی۔