صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس‘ کاروباری شخصیات کی شرکت

268

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر ہائوس سندھ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ معروف بزنس مین ملک ریاض حسین، عقیل کریم ڈیڈھی، عارف حبیب، محمود مولوی، فاطمہ گروپ کے فواد مختار، لیک سٹی ہولڈنگ کے گوہر اعجاز، سیفائر کے شاہد عبداللہ، یو ایس گروپ کے میاں محمد احسن، طارق رفیع، احمد تبا، ندیم فیروز بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو راوی سٹی اور بنڈل آئلینڈ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔سرمایہ کاروں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے تعمیراتی صنعت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ راوی سٹی اور بنڈل آئلینڈ منصوبے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہت پر کشش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے ۔