شہباز شریف صاحبزادے کو بھی لندن بھیجنا چاہتے ہیں، شہزاد اکبر

193

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے حمزہ شہباز کو کورونا ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں آپ کے بھائی کی طرح اسے بھی لندن بھیج دیں؟ ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چاچو، صاحبزادے کسی سیاسی جرم میں نہیں بلکہ اربوں کی منی لانڈرنگ اور سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے جرم میں بند ہیں، ان کی بیل ہائیکورٹ سے مسترد ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں آپ کے بھائی طرح صاحبزادے کو بھی لندن بھیج دیں؟ باقی اللہ شفا دے۔