فضل الرحمن سے چودھری شجاعت کی ملاقات‘سیاسی صورتحال پر گفتگو

177

اسلام آباد (آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔ملاقات میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کورونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک وارنگ ہے جس نے ساری دنیا کو بدل ڈالا، آج اربوں ڈالر کی لاگت کے میزائل اور جدید اسلحہ کوڑیوں کے مول بک رہا ہے۔ چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ اس موقع پر سیاست کے علاوہ ہر موضوع زیر بحث آیا، دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے تناظر میں موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔