نارتھ کراچی میں مکان سے 30 سالہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

307

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتوار کی شب نارتھ کراچی سیکٹر 5B1 کے مکان نمبر L978سے 30 سالہ ہما زوجہ طارق عباس کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، واقعے کی اطلاع پرخواجہ اجمیر نگری پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کواسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق اہل خانہ واقعے کو خودکشی قرار دے رہے ہیں تاہم پولیس ہرپہلو سے تفتیش کررہی ہے ۔