ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی: 11 سالہ بچی شہید، آئی ایس پی آر

405

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹر پر سول آبادی کو بلااستعال فائرنگ سے نشانہ بنایا جو سیز فائر کی خلاف ورزی ہے.

بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 11 سالہ بچی سمیت 4 شہری شدید زخمی ہوگئے اور انہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی پوسٹوں پر پاک فوج کی جوابی کاروائی کرکے دشمن کی توپوں کو خاموش کروادیا.