سندھ: بارشوں میں 136افراد جاں بحق، 25لاکھ افراد بے گھر

223

میڈیا  رپورٹس کے مطابق  سندھ میں حالیہ بارشوں کے دوران 136 افراد جاں بحق جبکہ 25 لاکھ سے زائد افراد  بے گھر  اور   کئی فصلیں کھیت تباہ ہوگئے ۔

میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شریک امریکا، کینیڈا، چین، جاپان ، فرانس، عرب امارات ، برطانیہ و دیگر ممالک کے  سفارتکاروں و صوبائی وزراء کو حالیہ صوبے بھر میں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کرتے ہوئے کہی کہ 136 افراد جاں بحق جبکہ 25 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔

مراد علی شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ بارشوں کے باعث 45ہزار961 مویشی ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ کچے اور پکے مکانات کی ایک بڑی تعداد منہدم ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ اگست 2020 میں ہونے والی مجموعی بارش سے 9 اضلاع بری طرح سے سیلاب کی زد میں آئے جن میں تھر پارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور حیدرآباد شامل ہیں جبکہ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے 4 ڈویژن کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے اور ان میں کراچی ڈویژن کے ضلع جنوبی، ضلع غربی، ضلع شرقی، ضلع وسطی، ضلع کورنگی اور ضلع ملیر بھی شامل ہیں۔