کراچی میں آج بارش کا امکان

721
rain in kararchi

محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات اور ممبئی کی جانب موجود ہے۔

ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں، جس کے باعث کراچی میں آج اتوار کو شام یا رات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں 19 سے 20 ستمبر کے قریب بن رہا ہے۔