ناؤمی اوساکا نے کیرئیر کا تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا

447

نیویارک: 22سالہ جاپان کی ناؤمی اوساکا نے یوایس اوپن کا ٹائٹل دوسری مرتبہ اپنے نام کرلیا۔

 میڈیا کے مطابق ناؤمی اوساکا نے فائنل میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزار ینکا کو شکست دے کر کیرئیر کا تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

ناؤمی اوساکا نے ویمن کیٹگری یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، وکٹوریہ آزارنیکا نے 6، 1 سے پہلا سیٹ جیت کر میچ میں برتری حاصل کر لی تاہم دوسرے سیٹ میں ناؤمی اوساکا نے کم بیک کرتے ہوئے 6، 3 سے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں جاپان کی ٹینس اسٹار نے شاندار کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی وکٹوریہ کو مکمل طور پر بے بس کیے رکھا اور 6، 3 سے سیٹ جیت کر دوسری بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور بیلا روس کی وکٹوریہ آزارنیکا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

واضح رہے ناؤمی اوساکا کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں نسلی ناانصافی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی جس کے باعث وہ  ہر میچ کے لیے ایک مختلف چہرے کا ماسک پہن کر آتیں  تھی۔