کال کوٹھڑی میں تنہا قیدی کورونا کی زد میں کیسے آگیا ؟ مریم نواز

819

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحقیق ہونا باقی ہے کہ نواز شریف کو نیب میں کیا خوراک دی جاتی رہی کہ ان کے پلیٹس لیٹس انتہائی کم ہوگئے.

مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی ہے کہ گھر کا کھانا بند کرکے نواز شریف کو NAB میں کیا خوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی.

مریم نواز نے کہا کہ ان کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا، سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کورونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا ؟