ہزاروں اسرائیلیوں کا وزیراعظم نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

429

اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مسعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کی رات کو ہزاروں اسرائیلیوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین وزیراعظم نیتن یاہو کی بدعنوانیوں اور کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں ناقص حکمت عملی اختیار کرنے پر سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے رات گئے سیٹیا بجائیں، جھنڈے لہرائے، شدید نعرے بازی کی اور ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح چھوٹے چھوٹے احتجاج شہر بھر میں کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات 10 ہزار سے زائد اسرائیلی سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا۔ پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں بھی لیا۔

یروشلم میں احتجاجی مظاہرے اسرائیل کے بحرین سے سفارتی تعلقات اسطوار کرنے فوراً بعد ہوئے۔