“بھارت سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے”

380
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے.

لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی پربھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا.

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے 11 اور 12 ستمبر کی درمیانی رات فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی شہید اور 4 افرادزخمی ہوئے.

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنارہا ہے، رواں سال بھارت نے 2225 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے 18 شہری شہید ،176 زخمی ہوئے.