عالمگیر وبا، 60ہزار سے زائد مریض تشویشناک حالت میں

533

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 9لاکھ25ہزار301 ہوگئی۔

دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ89لاکھ85ہزار646 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ8لاکھ55ہزار591 ہوگئی ہے۔

 ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 66 لاکھ 78 ہزار149 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 1 لاکھ 98 ہزار168 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 47 لاکھ 64 ہزار786 افراد متاثر، 78 ہزار 840 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 15 ہزار858 اور اموات 1لاکھ31 ہزار274تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 10 لاکھ62 ہزار811افراد متاثر، اموات18ہزار578، پیرو میں7 لاکھ 22ہزار 832، اموات 30 ہزار593، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 48ہزار214، اموات کی تعداد 15ہزار427 ، کولمبیا میں7 لاکھ 8 ہزار 974 افراد متاثر، اموات کی تعداد 22 ہزار 734 ہوگئی ہیں۔

 میکسیکو میں اموات کی تعداد70ہزار604، اسپین میں اموات 29 ہزار 747، بنگلا دیش میں اموات کی تعداد 4ہزار 764 افراد، سعودی عرب میں 4ہزار268 افراد اس وائرس کا اب تک شکار ہوگئے ہیں۔