وزراء کا مجرموں کو سرعام پھانسی کا مطالبہ متشدد سوچ کی عکاسی ہے، فواد چوہدری

1179

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزراء اور پڑھے لکھے طبقات کا سرعام پھانسی کا مطالبہ کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زندہ جلا دیں، سرعام پھانسی دے دیں، جسمانی اعضاء کاٹ دیں، عوام کی جانب سے ایسا ردعمل آنا تو سمجھ آتا ہے۔

لیکن ہمارے وزراء اور پڑھے لکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعے پر عوام سمیت حکومتی وزرا میں بھی شدید غم وغصے پایا جاتا ہے اور عوام کے ہمراہ متعدد حکومتی شخصیات کی جانب سے بھی زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔