ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3  لاکھ سے متجاوز، فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 673 رہ گئی

430

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 481 جبکہ 6,379 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 880، پنجاب میں 97,679 ،بلوچستان میں 13,483 خیبرپختونخواہ 36,942، گلگت بلتستان میں 31,96، اسلام آباد میں 15,901 اور آزاد کشمیر میں 2,400 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,443 پنجاب 2,217، خیبرپختونخوا 1,257، اسلام آباد 178، گلگت بلتستان 74، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 65 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 89 ہزار 429 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 29 لاکھ 39 ہزار 7 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 31 ہزار 411  ٹیسٹ کے دوران 526 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 6 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 534  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 83 لاکھ 28  ہزار 338 افراد متاثر، 9 لاکھ 13 ہزار 922 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 34 لاکھ 27 ہزار 86 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔