کوروناوائرس: بلوچستان میں کمی، فعال مریض صرف7 فیصد

613

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 13ہزار483 ہوگئی، گزشتہ روز وبا کے 82 مریض سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلوچستان نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ 2روز کے دوران صوبے میں201 نئے کیسز سامنے آئےجبکہ گزشتہ روز مزید 64 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد کرونا میں مبتلا 12ہزار336 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 1002 ہے جو کل کیسز کے  7فیصدہیں جبکہ صوبے میں کرونا سے اموات کی تعداد 145 ہوگئی۔

دوسری جانب  ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے جبکہ ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 379 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں نئے 526 کرونا کیسز سامنے آئے جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6 مریضوں نے دم توڑاہے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 481 پہنچ گئی ہے اور اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 429 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔