ریلوے کا کرائے میں 10فیصد تک کمی کا اعلان

339

کراچی (نمائندہ جسارت)ریلوے کے اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ میں سفر کرنے والوں کے لیے خوش خبری ۔پاکستان ریلوے نے 21ستمبر سے اے سی بزنس کلاس کے کرائے میں 10 اور اے سی اسٹینڈرڈ کے کرائے میں 5 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ 14ستمبر سے تمام ایکسپریس ٹرینوں میں ڈائننگ ریسٹورنٹ کاریں دوبارہ لگا دی جائیں گی۔ مسافروں کو ٹرین میں
ناشتہ، کھانا، چائے اور دیگر اشیا دستیاب ہوں گی۔محکمہ ریلویے نے 2 مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیض پسنجر لاہور سے شام 6:30 بجے چل کر رات 8:55 پر نارووال پہنچے گی اور نارووال سے صبح5:30پر چل کر 7:50 پر لاہور پہنچے گی،لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر 3:55 پر چل کر سیالکوٹ 7:45پر پہنچے گی اور سیالکوٹ سے صبح 6 بجے چل کر 9 بجے لاہور پہنچے گی۔