کراچی میں آج بارش کا امکان

164

کراچی (نمائندہ جسارت)کراچی میں آج بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات اور ممبئی کی جانب موجود ہے، ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں، جس کے باعث کراچی میں آج اتوار کو شام یا رات میںہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں 19 سے 20 ستمبر کے قریب بن رہا ہے۔