فارنزک لیب کے ذریعے مجرم پکڑے گئے‘مریم اورنگزیب

184

لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سانحہ موٹروے کے مجرم پنجاب فارنزک سائنس لیب کے ذریعے پکڑے گئے، شہباز شریف نے ملک کی پہلی جدید ترین فارنزک لیبارٹری بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ جدید ترین ادارہ جرم اور مجرموں کو شکنجے میں کس رہا ہے،
پنجاب فارنزک لیبارٹری کو دنیا میں دوسری جدید اور قابل اعتبار لیب کا درجہ دیاگیا، اس لیبارٹری نے مجرموں کا ڈیٹا جمع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں کیے گئے کام آج بول رہے ہیں، قوم کو انصاف دلارہے ہیں، یہ فارنزک لیب نہ ہوتی تو مجرم تک پہنچنا ممکن نہ ہوتا، نیب میں جرات ہے تو پنجاب فارنزک کے قیام پر بھی شہباز شریف پر مقدمہ بنادے؟، اس لیب نے دہشت گردوں کا پتا لگانے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی تاریخی کردار اد ا کیا ہے۔