عوام کا تحفظ اور غربت کا خاتمہ حکومتی ترجیح ہے، ثانیہ نشتر

503
APP16-12 MULTAN: September 12 - Special Assistant to the Prime Minister on Social Protection and Poverty Alleviation, Dr. Sania Nishtar talking to media during his visit at Ehsaas Kafalat Center Gulgasht. APP photo by Tanveer Bukhari

ملتان( آن لائن )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسدادغربت ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ عوام کاتحفظ اورغربت کاخاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اوراربوں روپے مالیت کااحساس ایمرجنسی کیش پروگرام مستحق افرادکومالی امداد فراہم
کرنے کے لئے شروع کیاگیاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ہفتہ کے روزعلی گڑھ اسکول ملتان میںقائم احساس ایمرجنسی کیش پوائنٹ کے دورہ کے موقع پرکیا۔ثانیہ نشترنے بتایاکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاپہلامرحلہ 15ستمبرکومکمل ہوجائے گا۔انہوںنے کہاکہ وہ لوگ جوا س پروگرام میں رجسٹرہونے کے باوجود بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے کے باعث امدادی رقم وصول نہیں کرسکے انہیں متعلقہ بینک برانچوں سے 30ستمبرتک رابطہ کرلیناچاہیے تاکہ وہ اپنی رقم حاصل کرسکیں ۔انہوںنے بتایاکہ اگرکوئی رجسٹریشن کرانے کے بعد انتقال کرچکاہے تواس کے پسماندگان کو اس کی موت کاسرٹیفکیٹ متعلقہ یونین کونسلوں سے حاصل کرکے نادرا کے پاس رجسٹرکراناچاہیے اورپھریہ رجسٹریشن احساس پروگرام کے دفترکو 30ستمبرتک ارسال کردی جائے۔