ملک میں جنگل کاقانون ، بھیڑیوں کا راج ہے، میاں مقصود

145

لاہور(نمائندہ جسارت) علما و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے صدر میاں مقصود احمد نے موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون اور بھیڑیوں کا راج ہے ، ا ب تو بڑی شاہراہیں بھی محفوظ نہیں ۔بچوں اور بچیوں کو زیادتی کے بعدقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ اگر جنسی درندوں کو بروقت نشان عبرت بنایا جاتا تو زیادتی کے واقعات کو بڑھنے سے روکا جاسکتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری
اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 7 ماہ میں صرف پنجاب میں گینگ ریپ اور اغوا برائے تاوان کے 10 ہزار سے زیادہ کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔حالات کی سنگینی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئے روز کے تبادلوں نے پولیس کے پورے نظام کا شیرازہ بکھیر دیا ہے ۔