اپوزیشن کو اے پی سی کی ناکامی کا خدشہ ہے، ہمایوں اختر

158

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اے پی سی کی ناکامی کا خدشہ ہے، عمران خان نے موٹر وے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا، ملزمان سزا سے نہیں بچیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131کے رہنمائوں کے
وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن حیرت زدہ ہے کہ پہلی بار وفاق میں حکومت بنانے والی تحریک انصاف ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے میں کیسے کامیاب ہو گئی اور اس کی وجہ سے ان کی بے چینی بڑھ رہی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نیک نیتی سے ملک کو آگے لے جانے کی جدوجہد کر رہے ہیںاور خدا کی ذات ان کی مدد کر رہی ہے ، پاکستان کے بد خواہ پہلے کی طرح منہ کی کھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی سے حکومت کو کسی طرح کی گھبراہٹ نہیں بلکہ جیسے جیسے مجوزہ اے پی سی کے دن قریب آرہے ہیں، اپوزیشن کی اپنی نبض ڈوب رہی ہے اور اسے اے پی سی کی کامیابی سے زیادہ ناکامی کے خدشات لا حق ہو گئے ہیں ۔اپوزیشن میں شامل تمام جماعتوں کے اپنے اپنے مفادات ہیں اور سب اپنے ’’پتے ‘‘ سامنے لانے کی بجائے سینے سے لگائے ہوئے ہیں ۔