ہائی کورٹ میں نیب نے درخواست دوبارہ دائر کردی

214

اسلام آباد( آن لائن )نیب نے اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ نواز شریف کی ایون فیلڈ میں ضمانت منسوخی کے لیے درخواست کے
خلاف نیب نے اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ دائر کردی۔نیب نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرائی،رجسٹرار آفس نے نیب کی درخواست پر تکنیکی نوعیت کے اعتراضات عاید کیے تھے۔نیب کی درخواست میں کہاگیاکہ نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کی اجازت دی جائے۔