لاڑکانہ، زرعی زمینوں پر اسپرے کرنے کے دوران ایک شخص بے ہوش

124

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تحصیل باقرانی کے گاؤں ترک علی بروہی میں زرعی زمینوں پر اسپرے کرنے کے دوران 25 سالا اللہ رکھیو بروہی بے ہوش ہوگیا، جسے ورثاء نے بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔