میرے بیٹے بے گناہ ہیں ان کو بازیاب کرایاجائے، شرما خاتون

110

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) فرید آباد سے لاپتا کیے گئے دو بھائیوں امتیاز اور ریاض خاصخیلی کی بازیابی کے لیے اہلخانہ نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پندرہ روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرلیا۔ اس موقع پر لاپتا بھائیوں کی والدہ شرما خاتون نے کہا کہ امتیاز اور ریاض کو نقاب پوش افراد نے اغوا کیا جو تاحال لاپتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز کو 20 جون کو شورو گوٹھ جامشورو سے اور ریاض کو 11 جولائی کو فرید آباد کے گوٹھ اللہ ڈنو میں گھر سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سمیت دیگر سے اپیل کی کہ میرے بیٹے بے گناہ ہیں ان کو بازیاب کرایاجائے ۔