عقیدہ ختم نبوتﷺ کا تحفظ ایمان کا بنیادی جزہے، قاری نیاز

78

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہلسنت سندھ کے رہنما قاری نیاز احمد نقشبندی نے بزم پیغام ختم نبوتﷺ کے زیر اہتمام پانچ روزہ ختم نبوت کے اختتامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ کا تحفظ ایمان کا بنیادی جز ہے، جس کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے۔ قادیانیوں کی ریشہ دوانیاں اور سازشیں بڑھ گئی ہیں، ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو سخت خطرات کا سامنا ہے۔ حکومت کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو فوری طور پر ہٹائے۔ 7 ستمبر 1974ء کو قائد ملت اسلامہ امام شاہ احمد نورانی کی قرارداد پر متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کرختم نبوتﷺ کا تحفظ کیا، جس کے سبب لاکھوں افراد حلقہ بگؤش اسلام ہوئے۔ انہوں نے قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی کی پارلیمنٹ میں بے مثال خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب بھی قانون ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالتﷺ سے چھیڑ چھاڑ کی جائے گی یا قادیانیت کو پاکستان میں مسلط کرنے کی سازش کی جائے گی مسلمان سر سے کفن باندھ کر ممتاز قادری کی طرح گستاخان رسول اور منکرین ختم نبوت کو واصل جہنم کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔