سکھر، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ڈاکو ہلاک، کلاشنکوف برآمد

139

سکھر (نمائندہ جسارت) تھانہ دادلو کی حدود لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، کلاشنکوف برآمد کر لی گئی۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت اختیار میرانی کے نام سے ہوئی ہے۔ فرار ڈاکوئوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی۔ ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ہلاک ڈاکو تیغانی گروہ کا اہم کارندہ ہے جو اغواء برائے تاوان، قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔ ہلاک ڈاکو نے کچھ عرصہ قبل جیکب آباد کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر مقامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔