یار محمد پٹھان جمعیت طلبہ اسلام بدین کے صدر، حافظ محمد خان بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب

126

بدین (نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ اسلام بدین کے نئے عہدیدران کا تقرر یار محمد پٹھان جمعیت طلبہ اسلام بدین کے صدر، حافظ محمد خان بھٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب۔ جمعیت طلبہ اسلام یونٹ شیخ الہند بدین کے عہدیدران کا تقرر کردیا گیا۔ انتخابی اجلاس کی صدارت محمد حنیف چانگ نے کی، جس میں ایک سال کے لیے نئے عہدیدران کا تقرر کیا گیا جس میں یار محمد پٹھان کو صدر، حافظ محمد خان بھٹی کو جنرل سیکرٹری، عبداللطیف کو خازن سیکرٹری، ابوبکر سندھی کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا۔