ٹھٹھہ، سر میں لوہے کی راڈ لگنے کی وجہ سے نوجوان جاں بحق

106

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سابق ڈی اے او تعلیم ٹھٹھہ شفیع محمد جاکھرو کا نوجوان بھتیجا محرم جاکھرو سر میں لوہے کی راڈ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ متوفی جھمپیر کے قریب ڈور مکان کے علاقے میں کھیتی باڑی کررہا تھا کہ اچانک پانی کی مشین سے نکلنے والی لوہے کی راڈ ان کے سر میں لگی جس کی وجہ سے سر کا آدھا حصہ مکمل طور پر الگ ہوگیا اور وہ موقع پر دم توڑ گیا۔