شکارپور، خاتون اور اس کے بیٹے سینیٹری ورکرز پر حملہ

117

شکارپور (نمائندہ جسارت) شاہ حسین محلہ وارڈ 13 میں میونسپل کمیٹی کے صفائی ستھرائی کرنے والے ماں اور بیٹوں پر اجن برادری کے کچھ غنڈے سلاخوں اور کرکٹ بیٹ سے حملہ کرکے تشدد کرکے فرار ہوگئے۔ روزانہ کی بنیاد پر سینیٹری ورکرز خاتون اور ان کے بیٹے وارڈ 13 شاہ حسین محلے میں صفائی ستھرائی کررہے تھے کہ اچانک اجن برادری کے دو غنڈوں نے سلاخوں اور کرکٹ بیٹ سے حملہ کرکے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی میونسپل کمیٹی سینیٹیشن انچارج کامران صدیقی، اور ایپکا میونسپل کمیٹی کے صدر آغا بابر پٹھان دیگر عملے کے ساتھ پہنچ کر سینیٹری ورکر لکشمی اور ان کے بیٹوں کو سول اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے نادر عرف مجاہد اجن اور بلاول اجن کو گرفتار کرلیا، دیگر دو افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔