بھارت مقبوضہ و آزاد کشمیر پر آگ اگل رہا ہے، مشعال ملک

254

راولپنڈی ( آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول پر بھی آگ اگل رہا ہے، بھارتی فورسز دونوں اطراف سے کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہیں،بھارتی فورسز ٹارگٹ لے کر سیز فائر لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے درا شیر خان کی رہائشی اقرا شہید ہوئی۔مشعال نے کہاکہ بھارتی فورسز ٹارگٹ لے کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔مشعال ملک نے کہاکہ بھارتی فورسز دونوں اطراف سے کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہیں،بھارتی فورسز ٹارگٹ لے کر سیز فائر لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہیں۔