کھڈرو،موٹر سائیکلوں میں تصادم،دو نوجوان زخمی

381

کھڈرو(نمائندہ جسارت) روڈ حادثہ ، موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق  سانگھڑ نواب شاہ روڈ پر 24 چک بس اڈے کے پاس موٹر سائیکلوں میں تصادم سے دو موٹر سائیکل سوار ، کھڈرو کے رہائشی ساجد رشید ملک اور خالد شیر ملک شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع یہ ہے کہ دونوں کی ٹانگ کی ہڈی فریکچر ہوگئی ہے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بون کیئر حیدرآباد میں ایڈمٹ کرادیا گیا ہے۔