زیادتی کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا

244

اسلام آباد (آن لائن) خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست اسلام آبادکی 2 خواتین وکلا کی طرف سے جہانگیر جدون کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا  گیا ہے کہ پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جہاں جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حاضرسروس جج کی نگرانی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرکے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے سمیت سی سی پی اولاہور محمد عمر شیخ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔