اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی کی جگہ تبدیل کر دی

81

اسلام آباد (آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی جگہ تبدیل کر دی گئی ہے ، اب اے پی سی زرداری ہاوس کے بجائے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں 20ستمبر کو ہوگی جس کے لیے نجی ہوٹل میں ہال کی بکنگ کرا لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رہبرکمیٹی نے اے پی سی زرداری ہاوس میں کرنے کا اعلان کیا تھا ۔تاہم ذرائع کے مطابق زرداری ہائوس میں جگہ کم ہونے کے باعث اے پی سی نجی ہوٹل منتقل کی گئی ہے۔ اے پی سی میں شرکت کے لیے پارٹی قیادت کے ساتھ 3 رہنمائوں کو شرکت کے لیے بلایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں 11 اپوزیشن جماعتوں کی قیادت و رہنما شریک ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی کو بھی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔