معاشی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑے، حفیظ شیخ

287

کراچی (آن لائن) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑے۔ 2 برسوں میں حکومتی اخراجات میں 5 ہزار ارب روپے کی بچت کی گئی۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں
حکومت نے کوئی ضمنی گرانٹ نہیں دی۔ انہوںنے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لیے متعدد مراعات دیں۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا ۔کاروبار میں آسانی کے لیے متعدد پالیسیاں مرتب کی گئیں۔ انہوں نے کہا حکومت نے پسماندہ طبقے کی بحالی پہ خصوصی توجہ دی ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کورونا صورت حال میں غریب طبقے کے لیے خصوصی کیش گرانٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کورونا کی وجہ سے مجموعی ترقی کی شرح اور ٹیکس محاصل میں کمی ہوئی ہے۔