گلگت بلتستان، پیپلز پارٹی کے انتخابی امیدواروں کے انٹرویوز

364

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے گلگت بلتستان میں الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کے ورچوئیل انٹرویو کیے۔ پیپلز
پارٹی گلگت بلتستان الیکشن بورڈ کے چوتھے فیز میں ہنزہ اور نگر کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے کیے گئے، پیپلز پارٹی الیکشن بورڈ نے پہلے فیز کھرمنگ، شغر، اسکردو، دوسرے فیز میں استور اور تیسرے فیز میں دیامر کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے ہیں۔