حیدرآباد :بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا،شہریوں اور حیسکو عملے میں تصادم

257

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں بجلی کا تعطل برقرار،کئی مقامات پر حیسکو اہلکاروں پر تشدد کے واقعات،پنجرہ پول میں ٹرانسفارمر دھماکے پھٹنے کے نتیجے میں راہ گیر خاتون شدید زخمی حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کا تعطل جاری ہے لطیف آباد یونٹ نمبر7بلاک سی میں کئی روز سے بجلی کا تعطل برقرار ہے اور ٹرانسفارمر باربار خراب ہوجاتے ہیں جس سے پریشان علاقہ مکینوں اور حیسکو کے عملے کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے بعد سے حیسکو عملے نے علاقے کی بجلی بند کی ہوئی ہے اور ٹرانسفارمر نہیں لگایاجارہاہے جبکہ تلک چاڑی کے علاقے میں بھی حیسکو سرفراز سب ڈویژن کے عملے پر تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے جبکہ لطیف آباد نمبر11میں بھی بجلی کا تعطل کئی روز سے جاری ہے دوسری جانب پنجرہ پول پر نصب بجلی کے ٹرانسفارمر میں زوردار دھماکے بعد آگ بھڑک اٹھی آگ کے شعلے اور ٹرانسفارمر سے نکلنے والے آئل سے جھلس کر راہ گیر خاتون زخمی ہوگئی ۔