موٹروے کیس: اہلخانہ کا بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

289

لاہور ( آن لائن ) موٹروے پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی۔ میڈیا
رپورٹس کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے رابطہ کیا تاہم خاتون کے اہلخانہ نے فی الوقت بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی۔ خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت ایسی نہیں کہ وہ بیان ریکارڈ کراسکیں، خاتون کے اہلخانہ کے انکار کے بعد پولیس تاحال متاثرہ خاتون کا بیان حاصل نہیں کرسکی ہے۔