شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا

348

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا۔ دھماکا بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ پاک فوج کا جوان ساجد جام شہادت نوش کر گیا، علاقے میں سرچ آپریشن شروع۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔ دھماکا میرانشاہ بویا روڈ پر ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا جواب ساجد جام شہادت نوش کر گیا۔ شہید جوان کی عمر 33 سال تھی۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ بھی کر لیا ہے۔واضح رہے کہ 4 ستمبر کو بھی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔