مراد سعید سے استعفے کا مطالبہ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

208

لاہور (آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی، موٹروے پر بھاری ٹیکسز کی وصولی کے باوجود جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کے لیے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آتی۔ لاہور سیالکوٹ اور لاہور کراچی موٹروے پر سفر کرنا شہریوں کے لیے عذاب بن چکا ہے۔ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ وزارت مواصلات کی ناکامی کا منہ
بولتا ثبوت ہے۔ لہٰذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید فوری عہدے سے مستعفی ہوں۔ ان کی جگہ وزارت مواصلات کی اہم وزارت کسی اہل شخص کو دی جائے۔ یہ ایوان موٹروے جیسے اہم منصوبے پر شہریوں سے زیادتی کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔وزارت مواصلات شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔