رحیم یار خان میں آئل ٹینکر اور کار کے درمیان تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

107

اسلام آباد (اے پی پی) رحیم یار خان میں ایم 5 موٹر وے پر آئل ٹینکر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق ایم 5 موٹر وے پر آئل ٹینکر اور کار کی ٹکر سے 4 نامعلوم افراد جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ذرائع نے مزید بتایا کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر ڈرائیور نے دوسری گاڑی کو اورو ٹیک کرنے کی کوشش کی لیکن تیز رفتاری کے باعث ٹینکر بے قابو ہو کر کار سے جا ٹکرایا۔ جس سے آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی‘ آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا۔