جماعت اسلامی کی قومی سیاسی تربیتی ورکشاپ آج منصورہ میں ہوگی

149

لاہور ( نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس قائمہ سیاسی ، انتخابی ، قومی امور کے زیراہتمام آج قومی سیاسی تربیتی ورکشاپ منصورہ میں منعقد ہوگی ۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق صوبائی حلقہ کراچی اور حلقہ خواتین کی سیاسی کمیٹیوں کے ارکان کے علاوہ طلبہ ، نوجوان ، مزدور ، کسان قائدین کی بھی شرکت ہو گی ۔ تربیتی ورکشاپ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، کنور دلشادخان ، احمد بلال محبوب ، راشد نسیم ، عنایت اللہ خان ، زاہد اسلام اور دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔