موٹروے واقعہ،عثمان بزدار نے وزیراعظم کوپیشرفت سے آگاہ کردیا

264

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان رابطہ ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو موٹر وے واقعے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق دوران گفتگو عثمان بزدار نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہورہی ہیں، تمام صورتحال کو خود مانیٹر کررہا ہوں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاملے پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔