کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کی حمزہ شہباز سے ملاقات

387

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں شہباز کی کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات، بیٹے کی خیریت دریافت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے اپنے صاحب زادے حمزہ سے ہفتہ کو جیل کوٹ لکھپت میں ملاقات کی ہے۔شہباز شریف نے حمزہ کی خیریت دریافت کی۔حمزہ شہباز کی اہل خانہ سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو اس سلسلے میں پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا تھا۔ حمزہ شہباز نے دیگر اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، ان کی طبیعت چند دن قبل ناساز ہو گئی تھی، انھیں پیٹ میں درد اور قے کی شکایات لاحق ہو گئی تھیں۔ حمزہ شہباز کا کرونا اور ٹائی فائیڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کی رپورٹس کلیئر آئی ہیں، اور اب حمزہ شہباز کی طبعیت بہتر ہے۔