بلوچ عوام کو حقوق سے محروم کرنا نیک شگون نہیں ،رئیسانی

161

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاہے کہ آئین پاکستان نے حقوق کی ضمانت دی ہے ،وزیراعظم آئین پرعملدرآمد کروائیں ،ففتھ جنریشن وار کے تحت بلوچستان کی سیاسی جماعتوں ، تقافت اور اقدار کو مسخ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، احتجاج کو سننے کے بجائے سازشوں کا آغاز کیا جاتا رہا تویہ ملک کے لیے نیک شگون نہیں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سراوان ہاس کوئٹہ میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔