میر پور خاص : صدر مملکت کی راشن تقسیم تقریب ہلڑ بازی کی نذر

142

میرپور خاص(این این آئی) سندھ کے ضلع میرپور خاص میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں ناقص انتظامات کے سبب مہمان خصوصی صدرمملکت عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے واپس جاتے ہی تقریب ہلڑ بازی کا شکار ہوگئی۔راشن کے حصول کے لیے آنے والے افراد نے ٹرک لوٹ لیے، انتظامیہ کہیں نظر نہ آئی۔ پولیس نے صورتحال پرقابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔