آرمی چیف کی طرف سے میجر عزیز شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

128

لاہور(این این آئی) جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر راجا عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے 55واں یوم شہادت پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر راجا عزیز بھٹی شہید کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گائوں لادیاں ضلع گجرات میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔